: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
صومالیہ،7مارچ(ایجنسی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش ایک ہنگامی دورے پر صومالیہ پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے صومالی صدر محمد عبداللہ محمد سے ملاقات کی ہے۔ خشک سالی سے شدید متاثر افریقی ملک صومالیہ پہنچنے پر گوٹیرش کی طرف سے ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں کہا
گیا کہ 146لوگ مر رہے ہیں۔ اسے روکنے کے لیے دنیا کو فوری اقدامات کرنے چاہییں145۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ صومالیہ میں انسانی بنیادوں پر مدد کے لیے خوراک اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کرے۔ گوٹیرش کو خوش آمدید کہتے ہوئے صومالی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی اولین ترجیح خشک سالی کے سبب پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنا ہے۔